عراق

عراقی فوج کاحمرین کے پہاڑیوں پرحملہ،درجنوں داعشی دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}عراقی سکیورٹی فورس نے صوبہ دیالیہ کے75فیصد علاقوں پرقبضہ کرنے کے بعداب شمال کی جانب حمرین کی پہاڑیوں کی طرف اہم پیش قدمیاں کیےہیں،جس کے نتیجے میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
السومریۃ نیوز رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورس کی جانب سے آئے روز صوبہ دیالیہ کے کسی نہ کسی علاقے پرقبضہ جاری ہے،اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ اب تک اس صوبے کے75فیصد علاقوں پرقبضہ کیاجا چکا ہے،بعدازآں وہ حمرین کی پہاڑیوں کی جانب پیش قدمیاں انجام دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کوبڑی تعدادمیں جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے اب وہاں سے بھاگنے کوہی غنیمت جانی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button