سعودی عرب

سعودی عسکری اورخفیہ ادارے کی جانب سے عراق میں داعش کوامداد

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک عراقی سکیورٹی فورس کاصوبہ صلاح الدین پرقبضے اورتکریت کی آزادکے بعد بعض حکومتی عہدیداران نے اس بات کااعلان کیاہے کہ یہاں سے دہشت گردتنظیم داعش کاسرغنہ کمانڈر محمد یحیی القحطانی المعروف وصام خمیس حمد کوپکڑاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گردنے اس بات کاعتراف کیاہے کہ اس وہ گزشتہ ماہ فروری تک بعث پارٹی کے بیرونی امورکے عہدیدار ڈاکٹر صباح مختار اورسعودی عرب کے شیخ عبداللہ شیخ کے ساتھ رابطے میں تھا۔
ذرائع کاکہناہے کہ مجرم سے برآمد موبائل سے ایک ایسے ٹیلی فونک گفتگوکابھی انکشاف ہواہے جس میں سعودی شیخ عبداللہ شیخ نے اس کے ساتھ وعدہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس کے ساتھ تمام امدادجاری رکھے گا یہاں تک کہ آئیندہ ماہ وہ صوبہ صلاح الدین میں داعش کے عہدیداروں کے نام جدیدہتھیاروں کے کنٹینرز بھیجنے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button