شام،قلمون میں مسلح دہشت گردجماعتوں کے درمیان لڑائی،درجنوں دہشت گردہلاک۔
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} شام کی دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع علاقہ قلمون میں دہشت گردتنظیم داعش اوردیگرمسلح دہشت گردجماعتوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں طرفین کے42داعشی دہشت گردمارے گئے ہیں۔
العالم نیوز چینل نے شامی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ رات گئے قلمون کے علاقے المحسة میں مسلح دہشت گرد جماعتوں کے درمیان ہونے والی گھمسان کی لڑائی کے نتیجے میں تقریبا30 دہشت گردہلاک ہوئے ہیں اس کے علاوہ12داعشی دہشت بھی مارے گئے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ داعش کی جانب سے مذکورہ علاقے کے وسیع حصوں پرکنٹرول کیاگیاہے،جس کے نتیجے میں دیگردہشت گردجماعتوں کواردن کی سرحد سے داخل ہونے والی امداد بندہوچکی ہیں۔
خیال رہے گزشتہ سال اپریل2014سے شامی آرمی نے قلمون سے مسلح دہشت گردوں کونکال دیاتھا تاہم چندعناصر وہاں کے بعض پہاڑی علاقوں میں چھپے ہوئے اورآرمی کی جانب حملے کرتے رہتے ہیں۔