ایران

جدہ ایرپورٹ پرایرانی مسافروں کوہراساں کیاگیا،مراجع عظام کی شد یدمذمت۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}قم کے مراجع عظام نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ سعودی پولیس کی جانب سے گزشتہ جدہ ایرپورٹ پرچند ایرانی جوانوں کوہراساں کیاجانا باعث تشویش ہے لہٰذا اس واقعے کی پوری تحقیق کی جائے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق قم کے بزرگ مرجع دینی آیۃ اللہ ناصرمکارم شیرازی نے گزشتہ روز جدہ ایرپورٹ پر چندایرانی جوانوں کوجوعمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے تھےکوسعودی پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر سختی کے ساتھ کہاہے کہ سعودی حکام اس واقعے کی فوری نوٹس لیں اورتحقیقات کرائی جائے،اس لئے کہ جب تم جدہ انٹرنیشنل پرسیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے ہوتوجدہ کے بازاراورگلیوں میں کیسے سیکیورٹی فراہم کروگے؟
دوسری جانب آیۃ اللہ نوری ہمدانی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ مسلمانوں اورخاص طورسے اللہ کے مہمانوں کواس طرح ہراساں کیاناکسی صورت میں جائزنہیں ہے لہٰذااس واقعے پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button