سعودی عرب

امریکا نے سعودی عرب کو یمن میں کارروائی کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی بڑھادی

ریاض: امریکا نے سعودی عرب کو یمن میں حوثی کے خلاف کارروائی کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکا کے نائب وزیر خارجہ انٹونی بلِنکن نے حوثی باغیوں کے خلاف اتحادی ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے حوثیوں اور اُن کی حامی قوتوں کو ایک سخت پیغام دیا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر یمن کو تہس نہس نہیں کر سکتے۔
انٹونی بلِنکن کا کہنا تھا کہ امریکا نے یمن میں حوثی کے خلاف کارروائی کے لئے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل بڑھا دی ہے۔ اس کےعلاوہ امریکا خفیہ معلومات کے تبادلے کو بھی وسعت دے گا جو حوثی کے خلاف اتحاد میں شامل تمام ملکوں سے شیئر کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button