ایران

ایران کی متعدد ایٹمی مصنوعات کی رونمائی

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے نائب سربراہ نے کہا کہ جمعرات کو ایران کی پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے متعدد ایٹمی مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی۔

اصغر زارعان نے منگل کے روز ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر روحانی کی موجودگی میں جن اہم ترین مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی ان میں سے ایک "ورچوئل فیول کمپلکس” ہے کہ جسے پہلی بار خود ہمارے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ زارعان نے کہا کہ اس پروگرام میں تین ریڈیو میڈیسن اور ماحولیات سے متعلق بھی ایک پروڈکٹ کی رونمائی ہوگی۔ ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے نائب سربراہ نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کے موقع پر، گذشتہ ایک سال میں ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق مصنوعات کی ایک نمائش بھی لگائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ نو اپریل کو، ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے دن سے موسوم کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button