پاکستان

پاکستان، امریکی اورسعودی اتحاد کا حصہ نہ بنے: عمران خان

پاکستان امریکی اور سعودی اتحاد کا حصہ بننے کی بجائے، امن مذاکرات میں مرکزی کردار ادا کرے

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یمن میںِ امریکی اور سعودی اتحاد کا حصہ بننے کی بجائے، امن مذاکرات میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے۔
عمران خان نے یمن میں فوج بھیجنے سے متعلق حکومتی پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یمن میں لڑائی کے لیے امریکا اور سعودیہ کا اتحادی بننا ایسا ہے کہ پاکستان ایک اور جنگ میں حصہ لے رہا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے کی بجائے امن مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی فرقہ واریت بہت ہے اور دس سال میں ملک نے بہت نقصان اٹھایا ہے- واضح رہے کے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے یمن کے عوامی انقلاب کے خلاف جارحیت ميں آل سعود کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button