پاکستان

کراچی میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ دو اہلکار شہید

 اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مرغی خانہ بس اسٹاپ کے نزدیک بم دھماکا ہوا ہے۔بم ایک موٹر سائیکل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا اور جونہی سندھ پولیس کے خصوصی سکیورٹی یونٹ کی ایک بس وہاں سے گزری تو اس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔بس میں قریباً پچاس پولیس اہلکار سوار تھے۔دھماکے سے اور بھی متعدد گاڑوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بم دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیج دی گئیں۔انھوں نے زخمیوں کو جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سنٹر منتقل کردیا ہے جہاں دو پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ہیں۔ایک اور زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
کراچی میں یہ بم دھماکا ایسے وقت میں ہوا ہے جب رینجرز وہاں جنگجو گروپوں،دہشت گردوں ،اجرتی قاتلوں اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔قبل ازیں بھی دہشت گرد عناصر اور تخریب کار کراچی میں پولیس ،رینجرز اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو اپنے حملوں میں نشانہ بناتے رہے ہیں۔

طالبان ،لشکرجھنگوی،سپاہ صحابہ نامی یہ دہشتگرد 90 کی دہائی میں پاکستان کی افغانستان میں سعودی ایما پر مداخلت کے بعد پیدا ہوئے تھے ان دہشتگردوں نے ابتک پاک آرمی،پولیس رینجرز سمیت 60 ہزار بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا ہے۔ ان دہشتگردوں کی مالی امداد سعودی عرب کی جانب سے کی جاتی رہی ہے، اس تجربے کے بعد ایک بار پھر سعودی عرب کی حمایت میں ایک اور ملک میں مداخلت کررہا ہے، جسکا خمیازہ اب کتنے پاکستانیوں کی جانوں کا نذرانہ دے کر بھگتنا ہوگا اللہ جانے، لیکن ہم پا ک آرمی اور سیکورٹی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ خدارا نواز شریف کی سعودی نواز پالیسی میں پاک آرمی کے جوانوں کو بلی کا بقرہ نا بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button