پاکستان

پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے نام پاکستانی عوام کا کھلا خط!!

جناب اعلی!

  انتہائی ادب کے ساتھ عرض ہے کہ یمن ایک اسلامی ملک ہے کراچی میں عزیز آباد کا نائن زیرو تو نہیں تو پھر کیوں طالبان کے خلاف آپریشن سے پہلے ایوان زرین، ایوان بالا، عوامی رائے اور تائید سے آپ نے آپرشن شروع کیا گیا تھا لیکن یمن کی جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیتے وقت یکطرفہ اور دو ٹوک فیصلے کا مطلب عوام کیا سمجھیں؟؟؟

سرکاری ایوان سے اجازت لینا بھی گوارا کیوں نہ کیا؟؟

عوامی رائے عامہ کا لحاظ کیوں نہ کیا گیا؟

کیا کسی ملک کی امداد کا مطلب یہی ھے کہ جنگ جیسی حالت میں اس ملک کا نا جائز حد تک ساتھ دیا جائے؟ جنرل صاحب یہ سعودی عرب ہی ہے جسکے پیدا کیئے ہوئے بچوں سے آپ وزیر ستان سمیت پاکستان بھر میں لڑ رہے ہیں، یہ وہ ملک ہے جسکی لگائی ہوئی آگ سے آج تک ہم پاکستانی جل رہ یں اور آپ انکا دفاع کرنے جارہے۔

جنرل صاحب یہ آگ سعودی عرب نے خود مشرق وسطی میں لگائی تھی ،جس میں آج وہ خود جل رہا ہے ، کیا آگ لگانے سے پہلے آل سعود نے آپ سے پوچھا تھا نہیں تو اب جبکہ وہ جل رہا ہے تو آپ کیوں اس آگ میں ہم پاکستانیوں کو داخل کررہے ہیں ہم پاکستانیوں کا کیا قصور ؟

جنرل صاحب جناب نواز شریف نے تو آل سعود کا نمک کھایا ہے وہ تو ان سے وفاداری کریں گے لیکن آپ تو پاکستان کے محافظ ہیں آپ پاکستانیوں کی امید ہیں تو پھر آپ کیوں جان بوجھ کر پاکستان کو اس نا بوجھنے والی آگ میں دھکیل رہے ہیں؟

اس اہم موقع پر آپکی خاموشی سے ہم یہی سمجھے ہیں کہ عوامی جذبات کو بالائے طاق رکھ کر جس طرح آپ دنیائے اسلام میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کو فروغ دینے والے سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں یہ پاکستان کے عوامی جذبات کی توہین ہے اور ان شہیدوں سے غداری ہے جو سعودی ریال کی وجہ سے قتل کیئے گئے ہیں۔

واسلام
پاکستانی مظلوم و محکوم عوام

متعلقہ مضامین

Back to top button