پاکستان

کالعدم تکفیری جماعتوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ثروت اعجاز

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ علماء ومشائخ اہلسنت کی بلاجواز گرفتاریاں آئین وجمہوریت کے منافی ہیں ۔فیصل آباد میں سنی تحریک کی طرف سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان نہیں کیا گیا تھاپنجاب حکومت شر پسندوں اور زبردستی بازار بند کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرئے، تاجروں، صنعتکاروں کو مکمل تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں ،گرتی ہوئی ملکی معاشی صورت حال پر تشویش ہے ،پنجاب بھر میں جھوٹے مقدمات ختم اورگرفتار کئے گئے علماء،کارکنان ،موزن رہا کئے جائیں نا م بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ،حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے اہلسنت کو مشتعل نہیں کیا جا سکتا،ہر صورت پر امن جد جہد جاری رکھیں گے 30مارچ کو پنجاب بھر کے ضلعی ،تحصیل صدور اور اراکین رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button