ایرانی صدر کل عراق روانہ، نجف و کربلا میں شہید رہبر کی تشییع میں شریک ہوں گے
شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل منگل کو عراق کے لیے روانہ ہوں گے تاکہ بدھ کو نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی تشییع جنازہ میں شرکت کر سکیں۔
شہید رہبر اور ان کے اہل خانہ کی تدفین کی تقریب ایران بھر میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کا فلسطین کے لیے عزم تاریخ میں بے مثال تھا، حماس رہنما
تہران میں پیر کے روز صبح سویرے لاکھوں سوگواروں نے تاریخی جلوس میں شرکت کی۔ سوگواروں نے کالا لباس پہنا ہوا تھا، سینے پیٹ رہے تھے اور انتقام و مزاحمت کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ ایرانی جھنڈے اور شہید رہبر کی تصاویر لہرا رہے تھے۔
تہران کے جلوس کے بعد تقریب منگل کو قم، بدھ کو نجف اشرف اور کربلا میں ہوگی جبکہ حتمی تدفین جمعرات کو مشہد میں حرم امام رضاؑ میں ہوگی۔







