قالیباف کا یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں پاکستان کو شکریہ، رمضان جنگ میں ساتھ دینے پر اظہارِ تشکر

04 جولائی, 2026 09:46

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب کے موقع پر پاکستان کے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور امریکی اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔

قالیباف نے کہا کہ دوست قومیں مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں اور ہم رمضان جنگ سمیت مختلف مواقع پر پاکستانی عوام اور حکام کی حمایت کے ہمیشہ شکرگزار رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایرانی عوام اور قیادت کو آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور تہران کے اپنے متعدد دوروں کو یاد کیا جن میں سے اکثر آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کے دوران ہوئے اور انہوں نے ان برسوں میں ایران کی غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میں شہید رہبر کو تاریخی خراجِ عقیدت، 100 ممالک کے وفود شریک، 8 سربراہانِ مملکت نے حاضری دی

گیلانی نے کہا کہ ایران کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے وہ ملک کے روشن مستقبل پر پورا اعتماد رکھتے ہیں اور جیسے جیسے ایران آگے بڑھے گا خطے میں امن اور استحکام بھی مضبوط ہوگا۔ انہوں نے دونوں پارلیمانوں کے درمیان تعاون بڑھانے اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوسری جنگ کے چالیس دن بعد پاکستان نے جنگ بندی کروانے میں اہم ثالثی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

10:48 صبح جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔