متحدہ علماء محاذ کے تحت پیغامِ شہادتِ امام حسینؑ کانفرنس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا وفد شرکت

02 جولائی, 2026 17:32

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت "پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا وفد شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا وفد شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے ایران روانہ

کانفرنس سے مرکزی اطلاعات سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد بیان کیا۔ انہوں نے فرمایا:

"انَّمَا خَرَجْتُ لِطَلَبِ الْإِصْلَاحِ فِي أُمَّةِ جَدِّي”

امام حسینؑ کا قیام کسی ذاتی اقتدار یا دنیاوی منفعت کے لیے نہیں بلکہ امت کی اصلاح، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے تھا۔ کربلا ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ جب دین، انصاف اور انسانیت خطرے میں ہوں تو خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے بلکہ حق کا ساتھ دینا چاہیے، چاہے اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

اس موقع پر وفد نے سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم، صدر متحدہ علماء محاذ مولانا محمد امین انصاری سمیت دیگر علماء و ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کیں۔

6:27 شام جولائی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔