وزیراعظم شہباز شریف ایرانی قیادت سے تعزیت کے لیے تہران روانہ
شیعیت نیوز : وزیراعظم شہباز شریف ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے تہران روانہ ہو گئے۔
ان کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نئیر حسین بخاری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہادت کے قرآنی و معرفتی مبانی، شہید رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے ارشادات
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایران کے ایک روزہ دورے کے بعد ترکی کے لیے تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔







