علامہ سید ساجد علی نقوی کا ژوب بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے ژوب شاہرانی شاہراہ پر پیش آنے والے المناک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس حادثے میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر شہید کا جسد مطہر تہران کے عظیم مصلیٰ منتقل، دو روزہ عوامی الوداعی تقریبات کا آغاز
علامہ سید ساجد علی نقوی نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اور سنجیدہ اقدامات یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق مسافروں کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ سوگوار خاندانوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے داناسر میں ایک مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 8 افراد زخمی ہیں۔ بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور بریک فیل ہونے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔







