کراچی: علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

30 جون, 2026 09:39

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے زہراؑ اکیڈمی میں جعفریہ پاکستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جوانوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں تنظیمی اقدامات، حالیہ صورتحال، مسائل اور تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی 8 سالہ طالب علم ساتھ جنسی زیادتی

علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کی رہنمائی کرتے ہوئے تنظیمی استحکام، نظم و ضبط اور فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جعفریہ پاکستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 29ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مزید جوش و جذبے اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ تنظیمی خدمات انجام دینے کی ہدایت کی۔

ملاقات کے دوران جے ایس او پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات محسن ساجدی سمیت کراچی ڈویژن کے دیگر جوان بھی موجود تھے۔

10:54 صبح جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔