شہید رہبر کا فلسطین کے لیے عزم تاریخ میں بے مثال تھا، حماس رہنما
شیعیت نیوز : حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کا فلسطین کے لیے عزم تاریخ میں بے مثال تھا۔
اسامہ حمدان نے العالم نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر کا فلسطین کی حمایت میں غیر متزلزل موقف مزاحمت کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت کی مہم کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ شہید رہبر نے کبھی بھی فلسطینی مزاحمت کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا بلکہ مشکل حالات میں اسے مزید بڑھانے کے لیے تیار رہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر نے قوم اور اتحاد کو ایران کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیا، ایرانی صدر
حماس رہنما نے کہا کہ شہید رہبر فلسطین کو امت مسلمہ کو متحد کرنے والا عنصر سمجھتے تھے اور ان کا خیال تھا کہ فلسطین دشمن کی سازشوں کے خلاف امت کی وحدت میں مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کا آپریشن امت مسلمہ کی تاریخ کا ایک اہم موڑ تھا جو بالآخر فلسطین کے حق میں ہوگا۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ شہید رہبر کی شہادت ان کے مزاحمت کی حمایت میں بہادر اور واضح موقف کا نتیجہ تھی۔







