شہید رہبر کی شہادت نے مقاومتی تحریک کو نئی فکری بنیاد دی، علامہ شبیر حسن میثمی
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے رہبر شہید (رہ) کی تشییع جنازہ کے موقع پر ایران کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر شہید کی عظیم شہادت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مقاومتی حکمت عملی کو نئی فکری بنیاد فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر شہید نے اپنی عملی زندگی سے ثابت کیا کہ ظلم اور استکبار کے خلاف جدوجہد کا راستہ آسان نہیں بلکہ قربانیوں سے عبارت ہے۔
علامہ میثمی نے زور دیا کہ ولایت کا منصوبہ دشمن کے دباؤ سے نہ تبدیل ہوتا ہے، نہ پیچھے ہٹتا ہے اور نہ ہی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرتا ہے۔ یہی حقیقی توکل اور حکیمانہ شجاعت کی عملی تصویر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رہبر شہید کی مظلومانہ شہادت نے دنیا بھر کی نوجوان نسل میں نئی بیداری پیدا کی ہے اور ایک وسیع تحریک کو جنم دیا ہے جو حق و باطل کی جدوجہد کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : قم میں شہید رہبر کی تشییع کا پروگرام حتمی: 7 جولائی صبح 5 بجے مسجد جمکران سے آغاز
علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا کہ شہید رہبر کی تاریخی تشییع اور دنیا کے مختلف خطوں سے بیدار ضمیروں کی بھرپور شرکت اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ ایک نئی فکری اور مقاومتی تحریک وجود میں آ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہادت محض زندگی کے اختتام کا نام نہیں بلکہ ایک ابدی سفر کا آغاز ہے جو تاریخ کے افق پر ہمیشہ روشن رہتا ہے۔ شہید کا خون قوموں کے ضمیر میں انقلاب کی صورت اترتا ہے۔







