جے ایس او اور اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، 65 خون کی بوتلیں عطیہ

29 جون, 2026 11:33

شیعیت نیوز : عاشوراء کے دن دی بلڈ ہیروز ٹیم دادو سندھ نے اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تحصیل میہڑ کے تعاون سے نواب شاہ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے اشتراک سے گھنٹہ گھر چوک میہڑ میں تھیلیسیمیا کے معصوم بچوں کے لیے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سول سوسائٹی اور نوجوانوں نے انسانی جذبے کے ساتھ بھرپور حصہ لیا، جبکہ خواتین کی نمایاں شرکت نے اس خدمتِ انسانیت کو مزید مؤثر بنایا۔

اس کیمپ کے دوران 65 خون کی بوتلیں عطیہ کی گئیں، جو تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے امید اور زندگی کا پیغام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیرپور میں تکفیری ریلی اور تشدد انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ سید باقر زیدی

اس موقع پر اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان کے مرکزی صدر برادر ایاز علی لاشاری، بلڈ ڈونیشن کے آرگنائزر ڈاکٹر ہدایت علی کہوسو، ڈاکٹر امام الدین کہوسو، دی بلڈ ہیروز ٹیم دادو کے ہیڈ رستم علی لاکھیر، میڈیا ہیڈ میثم عباس جویو، وقار علی جویو اور دیگر رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دی بلڈ ہیروز ٹیم نے تمام رضاکاروں، معاون تنظیموں، خون عطیہ کرنے والے افراد اور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

12:45 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔