مشرق وسطی

داعش کامسلمانوں کوسعودی اخبار”عکاظ کے ذریعے پیغام۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} عالمی دہشت گردتنظیم داعش کی جانب سے آج سعودی عرب کے مشہور اخبار”عکاظ” کے سائیڈ پرتمام مسلمانوں سے دھمکی آمیزلہجے میں مطالبہ کیاگیاہے کہ تمام مسلمان داعش میں شامل ہوجائیں،اورداعش ہمیشہ باقی رہے گی اورپھیلتی گی۔

العھدنیوزنے "القطیف سائیڈ” کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ داعش کاپیغام ایک بلیک اِن ریڈ اشتہار کے ذریعے نشرہواہے جس میں لکھاہواہے:
"سلام صرف خداکے لئے ہے،مرتدظالموں کوکوئی سلام نہیں ہے،قسم خداکی،اے شیخ آپ کی بات نے ان کوڈراکررکھ دیاہے،آپ کی بات سے ان پررعب طاری ہواہے،اے ہمارے شیخ خداآپ کو سلامت رکھے، خدا رہائی عطاکرے،عزت دے اور صبردے”۔
ادھرتویٹر کے ذریعے اس پیغام میں موجود”شیخ” سے مراد 35سالہ دہشت گردخالدالراشد ہے جو 15سے سال سے سعودی جیل میں قیدہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button