قطر نے آبنائے ہرمز پر عارضی ٹول ٹیکس کی منظوری دی
شیعیت نیوز : قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے عارضی ٹول ٹیکس کی وصولی کو جائز قرار دے دیا ہے، تاہم مستقل بنیادوں پر ٹول ٹیکس کو مسترد کر دیا۔
سنگاپور کے شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ مستقل ٹول ٹیکس صارفین پر اضافی بوجھ ہوگا، جو قابل قبول نہیں۔ تاہم اگر ایران بارودی سرنگوں کی صفائی اور دیگر سلامتی کے امور کے لیے عارضی طور پر ٹول وصول کرتا ہے تو اس پر بات کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے پاس تمام جیتنے والے کارڈز موجود ہیں، برطانوی تجزیہ نگار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے دعوؤں کے باوجود، پچھلے 24 گھنٹوں میں 24 بحری جہاز ایرانی بحریہ کے تعاون اور اجازت سے آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔ ان جہازوں میں تیل بردار ٹینکرز اور کنٹینر بردار بحری جہاز شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایران آبنائے ہرمز پر اپنا مکمل کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے اور سلامتی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔







