ایران کے کویت پر جوابی میزائل حملے میں 5 امریکی زخمی، بلومبرگ
شیعیت نیوز : امریکی نیوز نیٹ ورک بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں کویت میں واقع علی السالم امریکی ایئر بیس پر 5 امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق میزائل کے ٹکڑوں کے گرنے سے کم از کم ایک MQ-9 ریپر ڈرون مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ دوسرے ڈرون کو شدید نقصان پہنچا، جس کی مالیت تقریباً 30 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کے صوبہ مأرب میں امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرایا گیا
یہ جوابی حملہ اس وقت سامنے آیا جب ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں ممکنہ 60 روزہ توسیع پر مذاکرات جاری تھے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اسے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے، جبکہ ایران نے اسے امریکی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی قرار دیا۔







