امریکہ عرب ملکوں کی سرزمین استعمال کرکے جنگ کے خطرات تقسیم کرنا چاہتا ہے، عرب تجزیہ نگار
شیعیت نیوز : عرب تجزیہ نگار جواد عبدالوہاب نے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ افروزی میں عرب ملکوں کی سرزمین استعمال کیے جانے کی وجہ واشنگٹن کی جنگ کے خطرات تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے ارنا کو دیے گئے تجزیے میں کہا کہ امریکہ کو ایران تک پہنچنے کے لیے عرب ملکوں کی سرزمین کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنی بحریہ اور فضائیہ کے ذریعے دور سے بھی ایران پر حملے کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کا اعلان: آبنائے ہرمز پر ایران کے نئے انتظامی قوانین بدستور نافذ
جواد عبدالوہاب نے واضح کیا کہ امریکہ خلیج فارس کے عرب ملکوں میں موجود فوجی اڈوں کا استعمال اس لیے کر رہا ہے تاکہ اپنے سیکورٹی روابط کو مزید مضبوط کر سکے اور ممکنہ جنگ کے خطرات عرب ممالک کے ساتھ بانٹ سکے۔ ان کے مطابق یہ ایک گہری اور سوچی سمجھی حکمت عملی ہے۔







