بحرین میں عزاداری پر پابندیاں، متعدد علماء و ذاکرین گرفتار، مذہبی آزادی پر حملہ

01 جولائی, 2026 09:50

شیعیت نیوز : بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے عاشورہ کے موقع پر عزادارانِ امام حسینؑ کے خلاف حکومت کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں، سخت حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کی حمایت کی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بحرین میں شیعوں کی مذہبی رسومات پر پابندیاں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے عزاداری سے متعلق مذہبی شعائر کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعدد معروف شیعہ علماء اور ذاکرین کو گرفتار کیا گیا یا تفتیش کے لیے طلب کیا گیا، جبکہ کئی خطباء اور نوحہ خواں حضرات کو مجالس عاشوراء خطاب کرنے اور عزاداری کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان-اسرائیل معاہدہ شرمناک اور ذلت آمیز، کبھی نافذ نہیں ہوگا، حزب اللہ

عاشوراء کی نشانیوں اور مذہبی مظاہر کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں، جبکہ مختلف علاقوں سے درجنوں شہریوں کو صرف مجالسِ عزا منعقد کرنے یا ان میں شرکت کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے بحرین میں شیعہ برادری کی مذہبی آزادی اور اپنے مذہبی شعائر کی ادائیگی کے حق پر مزید پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔

11:09 صبح جولائی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔