سپاہ پاسداران کا جوابِ اقدام: امریکی فوجی اڈوں پر بھاری حملے

11 جون, 2026 15:25

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ کی فضائیہ اور بحریہ نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھاری اور کامیاب حملے کیے ہیں۔

یہ کارروائی امریکی فوج کی جانب سے بندر عباس ایئرپورٹ کے احاطے، سپاہ کے بعض خدماتی یونٹوں، ساحلی چوکیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ سحر کے وقت دو مرحلوں پر مشتمل اس آپریشن میں امریکی فوج سے متعلق 18 اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو سخت انتباہ: آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی تو پورا خطہ جہنم بن جائے گا، جنرل سید مجید موسوی

کویت میں واقع علی السالم، احمد الجابر اور شیخ عیسیٰ فضائی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے جن میں امریکی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

ایران نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور پشیمان کن جواب دے گا۔ ایرانی مسلح افواج حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی رجیم اور امریکی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔

5:10 شام جون 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔