جنوبی ایران میں فضائی دفاعی نظام فعال، امریکی جارحیت کے جواب میں دھماکوں کی آوازیں

11 جون, 2026 15:36

شیعیت نیوز : جمعرات کی علی الصبح ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں غیر معمولی فضائی سرگرمی دیکھی گئی جب متعدد شہروں میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا۔

صوبہ فارس کے شہر مہر میں سب سے پہلے دھماکے جیسی آوازیں سنائی دیں، تاہم مقامی ذرائع نے واضح کیا کہ یہ آوازیں شہر سے باہر فضائی دفاعی کارروائی کی وجہ سے تھیں اور شہر کے اندر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔

جزیرہ کیش، صوبہ ہرمزگان اور بوشہر کے شہروں سیریک، میناب، بندرعباس، قشم، جزیرہ ہنگام اور بندر کنگان میں بھی متعدد دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئیں۔

عسلویہ میں ایرانی فضائی دفاعی نظام نے ایک کروز میزائل کو کامیابی سے مار گرایا۔ مقامی حکام نے ریفائنری اور گیس تنصیبات پر کسی حملے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد ٹرمپ کا پسپائی کا اعتراف: ایران پر حملے جلد روک دیے جائیں گے

بندرعباس کے مشرقی حصے اور سمندر میں بھی ایرانی مسلح افواج اور امریکی افواج کے درمیان محدود جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایرانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خلیج فارس کے مختلف مقامات پر امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے کیے۔ ایرانی حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

5:18 شام جون 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔