متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف امریکی-صہیونی جارحیت میں خفیہ کردار ادا کیا، صہیونی نیٹ ورک کا انکشاف
شیعیت نیوز : ایک صہیونی نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے ابتدائی مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی حکام نے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کا خفیہ دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی حکام نے مارچ میں ہونے والی اس پیش رفت کے دوران اسرائیلی اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں فریقین کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ اس دورے کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 تھا جو اماراتی حکمران خاندان کے خصوصی استعمال میں رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم کسی بھی صورت میں دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی، ایرانی صدر
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ جنگ کے دوران نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا ایک خفیہ دورہ کیا اور وہاں ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے بھی یہ انکشافات سامنے آ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دونوں فریقین کے درمیان مختلف سطحوں پر تعاون موجود رہا ہے۔







