مشرق وسطی

شیخ علی سلمان کوتمام بے جاالزامات سے بری کرکےفورارہاکیاجائے،بحرینی علماء کابیان۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین کے بزرگ علماءکی جانب سے آج ایک اہم متفقہ بیان جاری ہوا ہےجس میں کہاگیاہے کہ کسی بھی صورت میں شیخ علی سلمان پرعائدالزامات سے بری کرکے انہیں بالفور رہا کیاجائے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس بیان کی اصل عبارت یوں ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله العلي القدير، العزيز الحكيم، والصلاة والسلام على خاتم النبيين والمرسلين محمد بن عبد الله الصادق الأمين وآله الطيبين الطّاهرين.
ہم شیخ علی سلمان حفظہ اللہ کی گرفتاری،ان پرلگائے گئے بے جاالزامات اوران پرہونے والے تمام مظالم کے سرے سے ہی مخالفت کرتے ہیں،کیونکہ یہ عالمی حقوق انسانی کے سراسرمخالف ہے۔
ہم اس حوالے سے پوری شدومد کے ساتھ ملک میں ہونے والےانسانیت سوزمظالم کے خلاف ہیں، اورمطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ علی سلمان کوان پرلگائے گئے بے الزامات سے بری کرکے انہیں جلد ازجلدرہاکیاجائے۔
ہم صحیح دینی فہم کے مطابق شیخ علی سلمان کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں،اوراسی میں ملک کی مصلحت سمجھتے ہیں،کیونکہ اسی میں اہل وطن کی حفاظت،سالمیت اورامن واستحکام ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button