سعودی عرب

آیۃ اللہ شیخ باقرالنمرسے اظہاریکجہتی کے لئے20ممالک میں مظاہرے۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج بھی دنیابھرمیں سعودی عرب کے سفارت خانوں کے سامنے آیۃ اللہ شیخ باقرالنمرکی سزائے کے خاتمے اوران کی فوری رہائی کے لئےمظاہرے ہوئے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق دنیاکے تقریبا20سے زائدممالک سعودی عرب، بحرین، عراق، سوڈان،فرانس،بیلجئم، برطانیہ، آذاربائجان، اور امریکہ کے دارالحکومتوں میں موجود سعودی سفارت خانوں کے سامنے آیۃ اللہ شیخ باقرالنمرسے اظہاریکجہتی کے لئےمظاہرے ہوئے،ذرائع کے مطابق مظاہرے میں شریک افرادنے شیخ النمرکی تصاویرہاتھ میں اٹھائے ان کی سزائے موت کے خاتمے اورفوری رہائی کے لئے نعرے بازی کیے،ان کاکہناتھا کہ عالمی برادری سعودیہ پراس معاملے میں دبائو ڈالیں۔بعدازآں قراردادکی کاپیاں مخلتف زبانوں میں ترجمہ کرکے عالمی انسانی حقوق کے دفتر پہنچائےگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button