مشرق وسطی
یمن کے اندربہیمانہ حادثات کے پیچھے،سعودیہ،قطر،امریکہ اورغاصب اسرائیل ملوث ہیں۔ الحوثی۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} تحریک انصاراللہ کے سربراہ سیدعبدالملک الحوثی نے کہاہے کہ یمن کے اندرقتل وجرائم کے پیچھے القاعدہ،سعودی عرب،قطر،امریکہ اورغاصب اسرائیل ملوث ہیں۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق سیدعبدالملک الحوثی نے گزشتہ روزاپنے ایک ٹیلی ویژن پرخطاب میں کہاہے کہ یمن کے اندراس وقت ایک انہتائی بہیمانہ جرائم سامنے آئے ہیں اس کے پیچھےامریکہ اورغاصب اسرائیل کی سازش ہے جبکہ ان دہشت گردوں کوپیچھے سے سعودی عرب اورقطرمالی امداد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہادہشت گردوں نے ہمیشہ یمن میں مجاہدین،اہل سیاست،رہنمائو،بزرگوں،جوانوں،اوربچوں کونشانہ بنایاہے،انہوں نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کااصل مقصد یمنی بہادر عوام کوپستی کی طرف جھکاناہے جوکہ ہرگزنہیں ہوگا۔