نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو دہشتگردی نہ ہوتی، قلب عباس

21 مارچ, 2015 00:00

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قلب عباس نے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز دہشت گردی کے واقعات حکومتی نااہلی کا واضع ثبوت ہیں، اگر حکومت نے سنجیدگی سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا ہوتا تو ایسے واقعات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے، کفر کے فتوے دینے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے، ان دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان کے تمام طبقات متاثر ہوئے ہیں، سانحہ یوحنا آباد کے بعد حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو بوہری مسجد کو ٹارگٹ نہ کیا جاتا، کراچی میں عبادت گاہ پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی سرزمین پر ناسور ہیں، ان کے خاتمہ میں ہی پاکستان کی بقا ہے۔

2:46 صبح جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔