کراچی: سندھ رینجرز ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملہ، 4 جوان شہید، 3 زخمی

28 جون, 2026 08:12

شیعیت نیوز : کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع سندھ رینجرز کے مقامی ہیڈکوارٹر پر تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سندھ رینجرز کے 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی اہم پیشرفت

ذرائع کے مطابق زخمی جوانوں کو طبی امداد کے لیے درالصحت اسپتال جبکہ شہید جوانوں کی لاشیں رینجرز اسپتال منتقل کردی گئیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جاوید عالم اوڈھو کے مطابق تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران عمارت اور اطراف کے علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سرچ اور ماپ اپ آپریشن کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 5 میں شدید فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور حملے کے تمام پہلوؤں کی مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔

9:23 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔