شہید امام خامنہ ای کی تشییع عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز، غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں وسیع کوریج
شیعیت نیوز : شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ اور الوداعی تقریب کو عالمی ذرائع ابلاغ میں غیر معمولی توجہ حاصل ہوئی۔ تقریب کے آغاز سے ہی مختلف بین الاقوامی میڈیا اداروں نے لمحہ بہ لمحہ رپورٹیں، تصاویر، ویڈیوز اور تجزیے نشر کرتے ہوئے اسے عالمی خبروں میں نمایاں مقام دیا۔
یہ بھی پڑھیں : لال مسجد کے تکفیری مولوی کی جامعہ حفصہ کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، لڑکی کی موت واقع
- لبنانی چینل المیادین نے تقریب میں شریک غیر ملکی وفود کی موجودگی کو نمایاں کرتے ہوئے اس کی بین الاقوامی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
- ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناتولی، ٹی آر ٹی اور دیگر میڈیا اداروں نے مختلف ممالک کے صدور، اعلیٰ حکام اور وفود کی شرکت کو خطے کا اہم سیاسی اور سفارتی واقعہ قرار دیا۔ ترک تجزیہ کاروں نے تقریب کے علاقائی اثرات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی پیش کیا۔
- روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس نے سکیورٹی انتظامات، عوامی شرکت اور پاسداران انقلاب کی تیاریوں کو اجاگر کیا۔
- رائٹرز نے کئی روزہ تشییعی پروگرام، غیر ملکی رہنماؤں کی شرکت اور شیعہ مذہبی روایات پر تفصیلی رپورٹ شائع کی۔
- چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا نے لکھا کہ 100 سے زائد ممالک کے نمائندے، جن میں صدور، پارلیمانی سربراہان اور وزرائے خارجہ شامل ہیں، رہبر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تہران پہنچے۔ شنہوا نے اس تقریب کو تاریخی اور اہم عالمی واقعہ قرار دیا۔
چین کے دیگر اداروں سی جی ٹی این، چائنا ڈیلی اور گلوبل ٹائمز نے بھی اسے اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں شمار کیا۔
یورو نیوز نے رپورٹ کیا کہ ایران نے درجنوں غیر ملکی رہنماؤں کی میزبانی کی، تاہم مغربی ممالک کے رہنما اس تقریب میں شریک نہیں تھے۔







