مشرق وسطی

صنعاء میں داعشی بربریت کی أنصاراللہ کی شدیدمذمت۔

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزیمن کی دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع علاقہ الصافية الجراف میں پے درپے2مساجدمیں مسلح دہشت گرد تنظیم داعش کے پیروکاروں نے نمازیوں کوخودکش حملے کانشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 142 افرادشہید ہوئے جبکہ400سے زخمی ہوئے،دہشت گردوں کی اس بہیمانہ کاروائی پرتحریک أنصاراللہ سمیت یمن کی مختلف پارٹیوں نے شدیدالفاظ میں مذمت کیاہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یمنی سکیورٹی فورس نے صوبہ صعدہ میں واقع جامع مسجد الامام الهادي "عليه السلام” پردہشت گردوں کی جانب سے ایک خطرناک خودکش حملے کوناکام بنادیا گیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ تحریک أنصاراللہ کی جانب سے اس واقعےکاالزام سابق صدرعبد ربہ منصور ہادی پرعائدکیاہے،اس لئےکہ موصوف امریکی ایماء پردہشت گردتنظیم القاعدہ کی پشت پناہی کررہاہے۔
انہوں نے کہا ان امریکی نمک خوارعسکری قیادت کی خواہش ہے کہ یمنی عوامی انقلاب کسی بھی طریقے سے رک جائے جوصرف کی ان کی خواب ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button