پاکستان

دہشت گردی کےخلاف آپریشن بلاخوف جاری رہناچاہیے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن بلاخوف جاری رہناچاہیے،پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی تربیت کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے،دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک پیچھا کرنے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے پہلے بیج کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے قوم کو پیغام دیا کہ ہم نے پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کا عزم کر لیا ہے، آئیے! دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شانہ بشانہ ہمارےساتھ چلیں، دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں عوام اپنی صفوں میں چھپےدشمنوں کی نشاندہی کریں۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس نظام اتنامربوط ہوکہ ناخوشگوار واقعے کی پیشگی اطلاع مل سکے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سےتربیت پانے والے بیج میں 500سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، جن میں رینجرز، ایف سی، ایس پی ڈی اور اےاین ایف کے 200اہلکار جبکہ صوبوں سے پولیس اور ایلیٹ فورس کے 200جوان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button