پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم شہباز شریف

27 جون, 2026 17:15

شیعیت نیوز : پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے ملکی دفاع میں پاک بحریہ کے شاندار کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی نے ہر مشکل گھڑی میں سرخروئی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک بحریہ کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔

ایران اور امریکا کے مابین حالیہ مفاہمت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کے سر باندھا اور قیامِ امن کے لیے فیلڈ مارشل، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی انتھک محنت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونیت ترکی کی سلامتی اور قومی وجود کے لیے سنگین خطرہ ہے، ترک صدر اردوغان

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور پاکستان کی علاقائی اہمیت کو تسلیم کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا بھر میں امن کے علمبردار کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور عالمی فورمز پر ان کا مقدمہ لڑنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

6:44 شام جون 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔