لبنان: اسرائیل کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر حزب اللہ اور عوام کا شدید ردعمل
شیعیت نیوز : لبنان میں اسرائیل کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر حزب اللہ اور اس کے حامیوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔
لبنانی تجزیہ کار واکیم نے انٹرویو میں کہا کہ یہ معاہدہ ماضی کے 17 مئی کے معاہدے سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ ان کے مطابق اب لبنان کو اندرونی طور پر تقسیم کرنے، فوج کو الجھانے اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جامعہ مدرسین قم کی رہبر شہید کی تشییع میں بھرپور شرکت کی اپیل
دوسری جانب، شدید مشکلات اور بے گھر ہونے کے باوجود لبنان کے بہت سے شہری اس معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عزت کے ساتھ مشکلات برداشت کرنا قبول کرتے ہیں، لیکن اسرائیلی تسلط یا ذلت آمیز سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
حزب اللہ کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں میں مزاحمت نے لبنان کی سرزمین کو اسرائیلی قبضے سے محفوظ رکھا اور ملک کی آزادی و خودمختاری کے لیے مسلسل قربانیاں دیں۔ وہ بے گھر ہونا برداشت کر سکتے ہیں، لیکن خاموشی اور ذلت قبول نہیں کریں گے۔







