مشرق وسطی

بحرین:سعودی مداخلت کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج بحرین میں سعودی اورامارتی ناجائزقبضے کے خلاف مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرمظاہرے ہوئے۔
العالم ٹی وی نے بحرین کے خبررساں اداروں کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ آج مختلف علاقوں میں عوامی مظاہرے ہوئے،جہاں شریک افرادنے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ سعودی اوراماراتی گماشتے کب تک یہاں مداخلت کرتے رہیں گے؟لہٰذا انہیں اب یہاں سے نکلنا چاہئیے،ذرائع کے مطابق اس موقع پرمظاہرین کایہ بھی کہناتھا کہ ظالم آل خلیفہ سعودی عرب ہی کے ایماء پراب تک الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان سمیت درجنوں سیاسی رہنماوں کوگرفتارکھاہواہے،انہوں نے کہاکہ ہم بھی آل خلیفہ کے گماشتوں کوچین وسکون سے بیٹھنے ہرگزنہیں دیں گے،ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کب تک سعودی عرب کے سہارے چل سکتے ہیں،ایک دن ضرورآئے گاکہ اسے بھی یہاں سے بھاگناپڑے گا،اس لئے کہ عوام اب خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button