بحرین کے مختلف علاقوں میں اسیروں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئےمظاہرے۔

13 مارچ, 2015 00:00

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین کے اطراف میں آج بھی ظالم آل خلیفہ کے جیلوں میں قید اسیروں جن میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان بھی 74دنوں سے قیدہیں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے بڑے پیمانے پرمظاہرے ہوئے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج بھی بحرین کے مختلف علاقوں جن میں الديه،السنابس،جدحفص اور دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع علاقہ المصلى میں عوامی مظاہرے ہوئے،جہاں شریک مظاہرین نے الوفاق پارٹی کے ربراہ شیخ علی سلمان کی مسلسل گرفتاری پرشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکومت ان کی گرفتاری سے ملک میں موجودبحران کو مزید بڑھاناچاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق مظاہرین نےاس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت،شراکت اورمساوات کے حصول تک خاموش نہیں رہیں گے۔
دوسری جانب آل خلیفہ کے گماشتوں نے ان پرامن مظاہرین پرزہریلا آنسوگیس کے علاوہ شدیدطریقے سے فائرنگ بھی کھول دیے۔

3:54 صبح جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔