عراقی عوام کی خواہش پر رہبر شہید انقلاب کی تشییع نجف و کربلا میں
شیعیت نیوز : رہبرِ شہیدِ انقلاب کی تشییع جنازہ کے لیے مقرر مرکزی کمیٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عراق کے عوام، علماء، قبائل، عشائر اور مختلف سرکردہ افراد کی جانب سے رہبرِ شہیدِ انقلاب کی میزبانی اور ان کے جسدِ خاکی کی تشییع کے لیے بارہا مطالبات کیے گئے تھے، جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے تشییع کا پروگرام عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں امام بارگاہ بقیۃ اللہ (عج) پر تیز رفتار گاڑی کا دل دہلا دینے والا حادثہ، ایک بچی شہید، 17 زخمی
انہوں نے کہا کہ رہبرِ شہیدِ انقلاب کے جسدِ مطہر کی تشییع بدھ 8 جولائی کو نجف اشرف اور کربلا میں انجام پائے گی، جبکہ تقریب کے وقت اور مقامات کے بارے میں تفصیلی معلومات بعد میں عراقی حکومت کے ذمہ داران کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق عراق کے مختلف طبقات کی جانب سے اس تاریخی تشییع جنازہ کی میزبانی کی خواہش اور بھرپور شرکت کے جذبے کا اظہار کیا گیا ہے، جس کے باعث تشییع کے انتظامات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔







