ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل حمایت کی یقین دہانی

30 مئی, 2026 10:48

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے امریکی دھمکیوں کے پس منظر میں عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے رابطہ کیا اور عمان کو کسی بھی خطرے کے مقابلے میں ایران کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز اور اس کے مستقبل کے انتظامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کی سیاہ فہرست میں شامل

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر عمان اور ایران کی پالیسی خودمختار ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق ہوگی۔ دونوں ممالک خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ اہم بحری گزرگاہ میں استحکام اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکہ نے عمان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایران کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ٹول یا مشترکہ انتظامی نظام قائم کرنے میں تعاون کرتا ہے تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

12:06 شام مئی 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔