شام: حمص میں تیل سے مالا مال علاقہ آزاد

12 مارچ, 2015 00:00

شام کی فوج نے مرکزی صوبے حمص میں تیل سے مالا مال ایک علاقے کو تکفیری دہشتگرد گروہ سے آزاد کرالیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کی فوج اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے شدید لڑائی کے بعد تیل سے مالا مال "جزل ” کا علاقہ آزاد ہوگیا ہے۔ تیل کی نعمت سے سرشار یہ علاقہ حمص کے صوبے کے تدمر علاقے میں واقع ہے۔ شام کی فوج نے اس علاقے کو آزاد کرانے کے بعد اس میں تیل کی تنصیبات کی مرمت اور تعمیر نو کا کام شروع کردیا ہے تا کہ عوام کو تیل اور گیس کی فراہمی شروع کی جاسکے- حمص کے گورنر طلال البرازی نے کہا ہے کہ اقتصادی لحاظ سے یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جزل کی تیل تنصبات سے روزانہ دسیوں ہزار بیرل تیل اور بڑی مقدار میں گیس نکال کر عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ طلال البرازی نے کہا کہ داعش کے عناصر اس علاقے سے تیل نکال کر فروخت کرتے تھے- انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشتگرد اس علاقے سے روایتی انداز میں تیل نکال کر ترکی منتقل کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ” جزل” کی تیل تنصیبات کی تعمیر نو کے بعد شام کی معیشت پر اس کا مثبت اثر پڑے گا۔

6:18 صبح جون 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔