مشرق وسطی

شام:قنیطرہ میں شامی فوج کاحملہ،12دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)آج شامی فوج نے جنوبی صوبہ قنیطرہ میں مسلح دہشت گردجماعتوں کے ٹھکانوں پربڑے پیمانے پرحملے کیے جس کے نتیجے میں12دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق شامی سکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ آج علی الصباح شامی فوج نے جنوبی صوبہ قنیطرہ کی بستی’’کودنا‘‘میں مسلح دہشت گردجماعت داعش کے اہم ٹھکانوں پرحملے کیے جس کے نیتجے میں درجنوں دہشت گردہلاک جبکہ بڑی تعدادمیں زخمی ہوئے،اس حوالےسےذرائع کاکہناہے کہ ان زخمیوں میں سے85دہشت گردوں کوعلاج کےلئے غاصب اسرائیلی اورمشرقی اردن کے ہسپتالوں میں منتقل کیے گیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گولان کی پہاڑی میں شامی فوج اورمسلح دہشت کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے زدمیں آکرایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button