بحرین:ظالم آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی بے گناہ اسیروں کی ماورائے عدالت قتل۔

شیعیت نیوز{مانٹنرگ ڈیسک}بحرین میں حقوق انسانی کی تنظیم "سلام البحرین” کے سربراہ جوادفیروز نے کہاہے کہ ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں کی جانب سے بحرینی عوام کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے بارے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس ظالم حکومت کوسمجھادیں جس نے عدل وانصاف کاملک میں خاتمہ کرکے رکھا ہواہے۔
العالم ٹی وی نےمنامہ پوسٹ کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ”سلام بحرین”کے سربراہ جوادفیرزنے آج جنیوامیں انسانی حقوق کے28ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ظالم آل خلیفہ کی حکومت نےبحرینی عوام سے سیاسی انتقام لیتے ہوئے ماورائے عدالت پھانسی کے کارنامےشروع کیا ہواہے جوکہ بین الاقوامی قواعدکے سراسرخلاف ہے۔
اس موقع پرفیروزنے مزیدکہاہے کہ ظالم آل خلیفہ حکومت نےفروری2011سے یہ سلسلہ جاری رکھا ہواہے کہ جوبھی حکومت کے خلاف آوازبلند کرے گااسے جیل میں ڈال کرپھرعدالت میں کیس جانے سے قبل ہی پھانسی پرلٹکایا جاتا ہے،اس کاایک واضح ثبوت پچھلے دنوں26فروری2015کوعباس السمیع کی مثال ہے جس کوگرفتارکرکے بعدازآں پھانسی پرلٹکاگیا۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ اس میں اپنے مثبت کرداراداکریں اوربحرینی عوام کوآل خلیفہ کے مظالم سے آزادکرادیں








