ایپسٹین جنسی مجرم ٹرمپ کا نیا مطالبہ: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر ابراہیم معاہدوں میں شامل ہوں
شیعیت نیوز : دہشتگرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کے ابراہیم معاہدوں میں شامل ہو جائیں۔
ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ممالک ہمارے مقروض ہیں اور ابراہیم معاہدوں میں شامل ہونے چاہییں۔ یہ مطالبہ اس ہفتے سامنے آیا جب امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن "آپریشن ایپک فیوری” میں شدید ناکامی کا شکار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد ٹرمپ کا ایران کے خلاف نیا دھمکی آمیز بیان، پابندیاں ختم کرنے سے انکار
تاریخی طور پر پٹے ہوئے اور شکست خوردہ امریکہ اور اسرائیل فوجی، اسٹریٹجک اور معاشی طور پر اس قدر کمزور اور بے بس ہو چکے ہیں کہ ابراہیم معاہدوں کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔ یہ معاہدے اب مستقل طور پر ردی کی ٹوکری میں جا چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات ایران کے خلاف مسلسل ناکامیوں اور علاقائی سطح پر بڑھتی ہوئی کمزوری سے توجہ ہٹانے کی بے سود کوشش ہیں۔







