لبنان ہماری جان ہے، سرخ لکیروں کی خلاف ورزی برداشت نہیں: قالیباف، جنرل قاآنی اور ذوالقدر کا سخت پیغام

14 جون, 2026 19:52

شیعیت نیوز : صہیونی رجیم نے بیروت کے جنوبی مضافات ضاحیہ پر ایک بار پھر وحشیانہ حملہ کر کے ایران کے ساتھ ممکنہ مفاہمتی معاہدے کی کلیدی شرط توڑ دی ہے۔

ایرانی قیادت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنان کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا کہ نہ امریکی سفارتی مسکراہٹ قابل اعتماد ہے اور نہ صہیونی ظلم برداشت کے قابل۔ لبنان کے دفاع میں ہم کسی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ بیروت میں قتل و غارت کے خلاف مزاحمتی محاذ کا مشترکہ جواب یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بڑی مشکل سے امریکہ ایران سے جان چھڑانے والا تھا کہ نیتن یاہو نے رنگ میں بھنگ ڈال دی، وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کو گالیاں

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے نائب سربراہ جنرل محمد جعفر اسدی نے کہا کہ ضاحیہ پر حملے جیسے جرائم کا یقیناً جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فضائی حدود میں سول طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جو ممکنہ بڑے جواب کی تیاری کی نشاندہی کر رہی ہے۔

صہیونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملہ حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جبکہ لبنانی ذرائع نے اسے رہائشی علاقوں پر سفاکانہ جارحیت قرار دیا ہے۔

9:19 شام جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔