ابوظہبی-تل ابیب خفیہ غداری کا انکشاف: منافق امارات اب ایران کے جوابی حملوں کا نشانہ بننے والا ہے؟
شیعیت نیوز : ابوظہبی-تل ابیب تعلقات کے پس پردہ کیا کھچڑی پک رہی ہے؟ تحقیقاتی رپورٹ نتن یاہو کا امارات کا خفیہ دورے کا افشاں ہونا اور ابوظہبی کا شدید احتجاج — کیا ایران کو امارات کو نشانہ بنانے کا حق مل گیا؟
ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نتن یاہو کے امارات کے دورے کی افشا ہونے اور ابوظہبی کے سخت ردعمل نے ایک بار پھر علاقائی تعاون، سیکیورٹی کے اثرات اور مشرق وسطیٰ کے سیاسی تناؤ کو عالمی اور علاقائی سطح پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام امام جواد (ع) کی شہادت کی شب سڑکوں پر، آل خلیفہ رجیم کے خلاف شدید احتجاج
رپورٹ کے مطابق، امارات کی امریکہ اور صہیونی رجیم کے ساتھ ایران اور خطے کی سلامتی کے خلاف تعاون کی خبروں نے برکس اجلاس تک کو متاثر کیا۔ ایک بڑے اسکینڈل میں، امارات نے ان جارحیتوں کے دفاع میں برکس کے آخری اعلامیے کو روک دیا۔
!سر!ئیلی چینل "24 نیوز” نے انکشاف کیا کہ جب نتن یاہو کے دفتر نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران ابوظہبی کے سفر کی خبر لیک کی، تو تل ابیب کو امارات کی طرف سے شدید احتجاجی پیغام ملا، جو امارات کے سفیر نے براہ راست وزیر اعظم کے دفتر میں پہنچایا۔ اگرچہ امارات نے سرکاری طور پر اس دورے کی تردید کی ہے، لیکن خطے میں بحران پیدا کرنے کے اسکے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے، ایسی ملاقاتیں غیر متوقع نہیں ہیں۔







