بڑی مشکل سے امریکہ ایران سے جان چھڑانے والا تھا کہ نیتن یاہو نے رنگ میں بھنگ ڈال دی، وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کو گالیاں
وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کو گالیاں
شیعیت نیوز : صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر امریکی کوششوں میں رخنہ ڈال دیا ہے۔ بڑی مشکل سے امریکہ ایران کے ساتھ مفاہمتی معاہدے کی طرف بڑھ رہا تھا کہ نیتن یاہو نے نئی جارحیت کر کے پورا عمل خراب کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اب نیتن یاہو کے خلاف شدید غصہ پایا جا رہا ہے اور ان کی نئی شرارت کی وجہ سے امریکی حکام ان پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا فضائی دفاع مکمل طور پر مقامی صلاحیتوں پر مبنی ہے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کمانڈر
ایرانی قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ صہیونی رجیم کی کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نیتن یاہو کی مسلسل شرارتیں نہ صرف خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ امریکی-ایرانی مفاہمت کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کر رہی ہیں۔







