بحرین:شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے جاری۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی بے جرم وخطاء گرفتاری کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق بحرین کی دارالحکومت منامہ سمیت مختلف شہروں میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے بے جرم وخطاءگرفتاری کے خلاف عوامی غیظ وغضب کے ساتھ مظاہرے بدستورجاری ہیں،جہاں مظاہروں میں شریک افرادنے ظالم آل خلیفہ کے مظالم خلاف نعرے بازی کی، مزید برآں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ظالم آل خلیفہ،شیخ سلمان سمیت دیگرتمام بے گناہ اسیروں کورہانہیں کرے گی، یہ مظاہرے جاری رہیں گے۔ ذرائع کاکہناہےکہ انہوں نے کہاکہ ظالم حکومت عوام کے صدائے حق کوکسی بھی صورت میں خاموش نہیں کراسکے گی۔








