علامہ امین شہیدی پر پنجاب میں پابندی شرمناک عمل ہے: حکومت فوری واپس لے، ترجمان آئی ایس او پاکستان

20 جون, 2026 12:07

شیعیت نیوز : سید حمزہ سبزواری، ترجمان آئی ایس او پاکستان نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ممتاز عالم دین اور رکن مرکزی نظارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان علامہ امین شہیدی پر پنجاب میں داخلہ اور خطاب پر پابندی عائد کرنا شرمناک عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھر کے اندر ذکر اہل بیتؑ کی مجلس عزا منعقد کرنے پر بانی مجلس پر مقدمہ درج، حکومت کی شیعہ دشمنی کا نیا مظہر

انہوں نے کہا کہ ایام عزاء تمام امت اسلامیہ تک پیغام امام حسین علیہ السلام اور حقیقی اسلام کو پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان ایام میں ملت تشیع کی معتبر اور موثر آوازوں کے خلاف حکومتی حربے تکفیری و ملک دشمن عناصر کی آرزوؤں کو تکمیل تک پہنچانے اور ملکی امن و امان کو خراب کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

ترجمان آئی ایس او نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پابندی کو فی الفور واپس لے ورنہ ہر منبر و مجلس سے ان عناصر کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔

1:29 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔